انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف میچز کےلئے ٹیموں کا اعلان

انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف میچز کےلئے ٹیموں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز)انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف واحد ٹی 20 اور ابتدائی تین ون ڈے میچز کےلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی 20 میں ایون مورگن جبکہ ون ڈے میں ایلسٹر کک قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ اوپنر مائیکل کاربری کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے، ٹم بریسنن کی بھی دونوں فارمیٹ کےلئے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ معین علی کو ٹی 20 سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ہوم سیریز میں سری لنکا کے خلاف واحد ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ انگلش سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹی 20 سکواڈ میں ایون مورگن (کپتان)، معین علی، این بیل، روی بوپارہ، ٹم بریسنن، جوز بٹلر، مائیکل کاربری، ہیری گورنے، ایلیکس ہیلز، کرس جورڈن، جو روٹ، جیمز ٹریڈویل اور کرس ووکس شامل ہیں۔ ون ڈے سکواڈ میں ایلسٹر کک (کپتان)، جیمز اینڈرسن، گیری بیلنس، این بیل، روی بوپارہ، ٹم بریسنن، جوز بٹلر، مائیکل کاربری، ہیری گورنے، کرس جورڈن، ایون مورگن، جو روٹ، جیمز ٹریڈویل اور کرس ووکس شامل ہیں۔ انگینڈ اور سری لنکا کے مابین واحد ٹی 20 میچ 20 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے سیریز 22 مئی سے شروع ہوگی۔