ویرات کوہلی پر کئی اداکارائیں مرمٹنے لگیں

ویرات کوہلی پر کئی اداکارائیں مرمٹنے لگیں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے معروف کرکٹر ویرات کوہلی ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ان کی دوستی کے چرچے تو عام ہیں ہی وہ گذشتہ دنوں اس لیے بھی سرخیوں میں آئے کہ انگلینڈ کی ایک خاتون کرکٹر نے ڈینیئل ییٹ نے کہا تھا کہ کوہلی مجھ سے شادی کر لو!لیکن اب ایک دوسری اداکارہ نے دعوی کیا کہ ان کے بھی ویرات کوہلی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔برازیل کی ماڈل اور اداکارہ ازابیل لیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے دو سال تک ویرات کو ڈیٹ کیا ہے۔ازابیل نے صنعت کار اور رائلز چیلنجر بنگلور کے مالک وجے مالیا کے بیٹے مسدھارتھ مالیا کے ساتھ اپنے مبینہ معاشقے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں۔ازابیل ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ ان کی فلم ’پرانی جینز‘ گذشتہ روز جمعے کو ریلیز ہوئی ہے۔

مزید : کلچر


loading...