بین الصوبائی گیمز، سپورٹس بورڈ پنجا ب کی ٹیمیں کراچی روانہ

بین الصوبائی گیمز، سپورٹس بورڈ پنجا ب کی ٹیمیں کراچی روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) بین الصوبائی گیمز میں شرکت کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی اتھلیٹکس کی انڈر16گرلز اور انڈر14بوائز کی ٹیمیںبین الصوبائی گیمز میں شرکت کے لئے کراچی روانہ ہو گئیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے ٹیموں کو سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفتر سے روانہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ سپورٹس بورڈپنجاب نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ان کامیابیوں کا سہرا پنجاب یوتھ فیسٹیول کو جاتا ہے ۔ڈی جی سپورٹس کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی گیمز میں سوئمنگ کے مقابلوں میں پنجاب کی ٹیموں نے 11گولڈ میڈل جیت کر کلین سویپ کیا ہے جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوتھ فیسٹول میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لئے پنجاب حکومت نے ان کو پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، ڈی جی عثمان انور نے امید کا اظہار کیا کہ کراچی میں ہونے والے بین الصوبائی گیمز میں ہونیوالے مقابلوں میں بھی پنجاب کی ٹیمیں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کریں گی۔انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی ان کے قدم نہ چومے ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو بہترین تربیت دی ہے اور انشاءاللہ اتھلیٹکس کی ٹیمیں بھی گولڈ میڈل لے کر لوٹیں گی۔ واضح رہے کہ بین الصوبائی گیمز میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی انڈر 16گرلز کی ٹیم میں ملیحان امتیاز، رباب منیر، سمرا ریاض، ثناءحنیف، عتاد عمران، عشاءعمران، رخسار جعفر، ثناءقاسمی، عائشہ نور، رمق ارم، تحریم، جویریہ جاوید، خدیجہ اور منیرہ مبارک شامل ہیں جبکہ انڈر 14بوائز کی ٹیم میں محمد حسان، کاشف نواز، ریحان، محمد عثمان ،محمد فیصل ، حماد جاوید، تصور عباس، محمد شاہ زیب، وقار احمد، عامر عباس، عبدالرحمٰن، بابر علی، شہزاد علی، بابر ظہیراور جہانزیب شامل ہیں۔