پاکستان فیڈریشن بیس بال کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ معظم خان آج لاہور پہنچیں گے

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ معظم خان آج لاہور پہنچیں گے

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)ورلڈ بیس بال اینڈ سوفٹ بال کنفیڈریشن کی پہلی ورلڈ بیس بال کانگریس میں شرکت کے بعد پاکستان فیڈریشن بیس بال کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ معظم خان آج صبح تیونس سے واپس لاہور پہنچ رہے ہیں ۔ پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد ان کا ائر پورٹ پر استقبال کریں گے ۔ پہلی ورلڈ بیس بال کانگریس میں مستقبل کے کئی ایونٹس کا اعلان کیا گیا اس کے علاوہ ویسٹ ایشیا میں بیس بال کے فروغ کے لئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے کردار کو بھی سراہا گیا ۔ واضح رہے کہ ویسٹ ایشیا میں بیس بال کے فروغ اور ترقی کے لئے بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل سید خاور شاہ کو ویسٹ ایشیا ریجن کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا ہوا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...