ٹور ڈی فرانس کا آغاز برطانوی شہر یارک شائرسے ہوگا

ٹور ڈی فرانس کا آغاز برطانوی شہر یارک شائرسے ہوگا

پیرس( نیٹ نیوز ) رواں برس ٹور ڈی فرانس کا آغاز برطانوی شہر یارک شائرسے ہوگا ۔ اس سے قبل تین مرتبہ ٹور ڈی فرانس کا آغاز برطانوی سرزمین سے ہو چکا ہے۔ رواں برس پانچ جولائی سے ٹوری ڈی فرانس شروع ہو گی اور تیسری اسٹیج کی تکمیل لندن شہر میں ہو گی اور اس کے بعد سائیکلنگ اسپورٹ کی اہم ترین ریس واپس اپنے وطن فرانس میں داخل ہو جائے گی۔سائیکلنگ اسپورٹ کے برطانوی منتظمین نے رواں سال کی ٹور ڈی فرانس کے لیے استقبالیہ کلمات کا استعمال شروع کر دیا ہے اور ان کے خیال میں برطانیہ میں سائیکلنگ کی مقبولیت میں بھی یہ اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...