فٹبال ورلڈ کپ، انگلینڈ کی 23 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

فٹبال ورلڈ کپ، انگلینڈ کی 23 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لندن ( نیٹ نیوز)انگلینڈ کے کوچ روئے ہوجسن نے جون میں برازیل میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے 23 رکنی انگلش ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کو شامل کیاگیا ہے۔انگلش ٹیم کی کپتانی تجربہ کار کھلاڑی سٹیون جیراڈ کریں گے۔انگلش کوچ روئے ہوجسن نے ٹیم میں آٹھ ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جن کی عمریں 24 سال سے کم ہیں اور وہ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شریک ہوں گے۔نوجوان راس بارکلے کے علاوہ جن نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان میں ساو¿تھمپٹن کلب کے رکی لیمبرٹ، ایڈم لیلانا، اور لیوک شاہ ہیں۔رائے ہوجسن نے تجربہ کار دفاعی کھلاڑی ایشلی کول اور مائیکل کیرک کو ٹیم میں شامل نہیں کیا اور اس کی جگہ ایورٹن فٹ بال کلب کے 20 سالہ کھلاڑی راس بارکلے کو جگہ دی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...