ویمنز فٹ بال ایشیا ءکپ آج شروع ہوگا

ویمنز فٹ بال ایشیا ءکپ آج شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ہانوئی ( نیٹ نیوز)ویمنز فٹ بال ایشیا کپ کی تیاریاں مکمل، ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا ¾25 مئی تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ویت نام اور جارڈن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے ویت نام، آسٹریلیا، جاپان اور جارڈن کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ساﺅتھ کوریا، چین، تھائی لینڈ اور میانمار کی ٹیم کو رکھا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں سے دو بہترین ٹیمیں ناک آﺅٹ میں جائیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ 2015 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ویت نام کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے اور ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو عالمی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کیجائیں گی ۔