معروف شاعر، ادیب، محقق اور براڈ کاسٹر اعظم توقیر کے ساتھ ایک شام

معروف شاعر، ادیب، محقق اور براڈ کاسٹر اعظم توقیر کے ساتھ ایک شام

لاہور (فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام معروف شاعر، ادیب، محقق اور براڈ کاسٹر اعظم توقیر کے ساتھ ایک شام کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے شاعروں، ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی جبکہ سینئر صحافی ذوالفقار احمد راحت نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جان کاشمیری، محمد حنیف ساقی، اعظم کمال، اقبال راہی، فراست بخاری، حکیم سلیم اختر، بابا نجمی، طاہر پرویز، پروفیسر اسد سلیم شیخ، بشیر دیوانہ، سیف اللہ باجوہ، عدل منہاس لہوری، اکرام عادل سمیت مختلف اضلاع سے شعراءاور ادباءنے شرکت کی۔ ڈائریکٹر پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف، ذوالفقار احمد راحت، جان کاشمیری، پروفیسر اسد سلیم شیخ اور حنیف ساقی نے اعظم توقیر کو ان کی ادبی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی ادب کو اعظم توقیر جیسے متحرک ادیب کی ضرورت ہے۔اعظم توقیر نے کم عمری میں بڑے کام سرانجام دیئے جن میں حافظ آباد کی اڑھائی صد سالہ ادبی تاریخ بھی شامل ہے۔ مقررین نے شام کے انعقاد پر پِلاک اور اعظم توقیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کی زبان و ادب بارے خدمات لازوال ہیں۔

 تقریب کی نقابت راجا نیر نے کی۔

مزید : کلچر


loading...