دانش اطلس اور فرحان زمان نے تربیتی کیمپ جوائن کرلیا

دانش اطلس اور فرحان زمان نے تربیتی کیمپ جوائن کرلیا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی سکواش کے تین کھلاڑی دانش اطلس ‘ علی بخاری اور فرحان زمان نے کویت اوپن میں شرکت کے بعد تربیتی کیمپ کو جوائن کرلیا ۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشن سینئر ٹیم ایونٹ سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے مصحف علی سکواش کمپلیکس میں جاری ہے۔ قومی سکواش ٹیم کے کوچ جمشید گل نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے مرد سینئر ، جونیئر کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں قومی ٹیم کے کوچ جمشید گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...