میرے والدین کےلئے علیحدگی دونوں کیلئے بہتر تھی‘ میگھنا

میرے والدین کےلئے علیحدگی دونوں کیلئے بہتر تھی‘ میگھنا

ممبئی (این این آئی)ہندی سینیما کے معروف نغمہ نگار اور فلم سازگلزار کو ہفتے کوسینما کے سب سے باوقار اعزاز دادا صاحب پھالکے سے نوازا جا رہا ہے۔ گلزار کی بیٹی میگھنا گلزارنے کہا ہے کہ میرے والدین کی علیحدگی دونوں کے لیے بہتر تھی۔گلزار اپنی بیٹی میگھنا کو پیار سے ’بوسکی‘ پکارتے ہیں۔ بوسکی کا مطلب نرم و نازک ہوتا ہے۔میگھنا نے اپنے والد کے بارے میں کہا: ’پاپا بہت ہی حساس انسان ہیں، ان کی نزاکت، ان کی نرمی ان کے ہر کام میں جھلکتی ہے۔ ان کے گیتوں میں وہی نرمی گنگناتی ہے۔گلزار نے 60 اور 70 کی دہائی کی مشہور اداکارہ راکھی سے شادی کی تھی۔ لیکن دونوں کے درمیان میں جلد ہی اختلافات پیدا ہو گئے اور پھر دونوں علیحدہ رہنے لگے۔

میگھنا سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انھون نے کہاکہ اچھا ہی ہوا دونوں الگ ہو گئے۔

کیونکہ اختلافات ہونے کے باوجود ساتھ رہنے سے اچھا ہے سکون کے ساتھ الگ الگ رہنا۔ دونوں نے اپنی تنہائی کو کام سے بھر لیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...