فلم” دی فرسٹ“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

فلم” دی فرسٹ“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک(این این آئی)پر اسرار طور پر لا پتہ ہونے والی بہن کی تلاش کرتی لڑکی پر مبنی نئی سائنس فکشن تھرل فلم” دی فرسٹ“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے ۔ہدایت کارجیکبو رسپاکی اس فلم میں مرکزی کردار ویوی پنیڈا نے نبھایا ہے جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں ایوا ٹمارگو، مینیول یورائز اورجوز ولیسکوشامل ہیں۔سنسنی سے بھرپور یہ فلم امریکہ کے ایک جنگل میں لاپتہ ہونیوالی بہن کی تلاش میں مصروف ایک ایسی لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جسے دورانِ تفتیش جنگلات میں خلائی مخلوق کی موجودگی کا علم ہوتا ہے ۔ فلم کوآئندہ چند ماہ میں نمائش کیلئے سنیما گھروں میں پیش کر دیا جائیگا۔

مزید :

کلچر -