کنگنا رانات اور دیپکا پڈوکون کی سونم کپور پر تنقید

کنگنا رانات اور دیپکا پڈوکون کی سونم کپور پر تنقید
 کنگنا رانات اور دیپکا پڈوکون کی سونم کپور پر تنقید

  


ممبئی (این این آئی)الی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور جو اپنے فیشن اور متنازع بیانات کے لیے جانی جاتی ہیں انھوں نے کہا ہے کہ وہ اب اپنی ساتھیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گی۔حال ہی میں فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میں سونم کپور نے جو کچھ کہا اس کے لیے انہیں کنگنا رانات اور دیپکا پڈوکون کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔سونم نے مبینہ طور پر اپنی ساتھی اداکارہ کنگنا کی اداکاری کی صلاحیت پر سوال اٹھائے تھے اور دپیکا کی کامیابی کی وجہ ان کے پی آر کی مہارت کو بتایا تھا۔اس پر کنگنا اور دیپکا نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ممبئی میں خوبصورتی میں اضافہ کرنے والے ایک پروڈکٹ کے پروموشن کے دوران سونم نے کہا کہ وہ مستقبل میں اب اپنی ساتھی اداکاراو¿ں پر کچھ بھی کہنے سے پرہیز کریں گی۔سونم نے کہاکہ بہت سے لوگ میرے بارے میں بہت کچھ کہتے ہیں لیکن میں نے کبھی ان کی باتوں پر اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ میں نے لوگوں سے بھی اسی طرح کے رویے کی امید کی۔انہوں نے کہاکہ شاید لوگوں کو میرے بارے میں بات کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔ ایک چھوٹی سی بات کو حد سے زیادہ بڑھا دیا گیا۔سونم ’کافی ود کرن‘ کے اس سیزن میں اپنے والد انیل کپور کے ساتھ آئی تھیں۔

مزید : کلچر


loading...