شلپا شیٹھی کو برطانوی شو کی آفر

شلپا شیٹھی کو برطانوی شو کی آفر
شلپا شیٹھی کو برطانوی شو کی آفر

  


لندن (این این آئی)2007ءمیں برطانوی ریئلیٹی شو ’بگ برادر‘ جیت کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والی بالی وڈ کی اداکارہ شلپا شیٹھی کو ایک دوسرے برطانوی شو کی پیش کش ہوئی ہے۔برطانیہ کے ڈانس ریئلیٹی شو ’گاٹ ٹو ڈانس‘ میں شلپا کو جج بننے کی پیش کش ہوئی ہے تاہم انھوں نے اب تک اس کے لیے حامی نہیں بھری ہے۔شلپا بھارت میں ’نچ بلیے‘ جیسے ڈانس ریلٹی شو کی جج رہ چکی ہیں اور وہ ابھی اس تجویز پر غور کر رہی ہیں۔2007ءمیں ’بگ برادر‘ جیتنے کے بعد ان کے فلمی کریئر کو زیادہ فروغ تو نہیں ملا لیکن ان کو کئی ٹی وی شوز ضرور ملے تھے۔

مزید : کلچر


loading...