قومی ہاکی ٹیم طویل عرصہ سے کسی بڑی کامیابی سے محروم

قومی ہاکی ٹیم طویل عرصہ سے کسی بڑی کامیابی سے محروم

                            لاہور( افضل افتخار) پاکستان ہاکی ٹیم کافی عرصہ سے کسی بڑی کامیابی سے محروم ہے اور اس کی کارکردگی بھی اتنی تسلی بخش نہیں ہے اور اس کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے پاکستان میں اس کھیل کو قومی کھیل کا فائدہ ہونے کا کوئی صلہ نہیں دیاجارہا ہے اس کھیل میں پاکستان مسلسل پیچھے کی طرف جارہا ہے جبکہ اس کھیل میں ہم ایک وقت میں اتنے مضبوط اور خطرناک تھے کہ پوری دنیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ایک دہشت تھی اور ایک نام تھا لیکن ایک دفعہ جب ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ شروع ہوا تو اس کے بعد تو جیسے ٹیم نے ترقی کرنا ہی چھوڑ دی اوردوسری طرف سیاست نے اس کھیل کو جو نقصان پہنایا ہے وہ ناقابل تلافی ہے اور آج بھی اس کھیل میں ہمارے پیچھے رہ جانے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سیاست کا بہت زیادہ عمل دخل ہے جب تک ہم اس سے چھٹکاراحاصل نہیں کریں گے اس وقت تک ہم اس کھیل میں بھی ترقی نہیں کرسکتے ہیں پاکستان میں ہاکی کے کھیل سے وابستہ لیجنڈ افراد کی کمی نہیں ہے لیکن ان کو منظر عام پر نہیں لایا جاتا بس ایک لابی ہے جس نے اس کھیل پر قبضہ کیا ہوا ہے اور وہ اس کھیل کو ترقی کرتے بھی نہیں دیکھ سکتا اور اپنی سیاست کے چکر میں اس کھیل کو داﺅ پر لگادیا ہے جب ملک میں اپنے قومی کھیل کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے گا تو پھر دوسرے کھیلوں پر کیا توجہ دی جائے گی ا س لئے اس کھیل کو حکومتی توجہ کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...