قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا چاہتاں ہو عمر گل

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا چاہتاں ہو عمر گل

                    لاہور( سپورٹس رپورٹر)مایہ ناز فاسٹ باﺅلر عمر گل نے مشروط طور پر قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز ہے اور کپتان مقرر کرنا پی سی بی کا کام ہے لیکن فی الحال میں کپتانی کے بارے میں نہیں سوچ رہا تاہم جب میں مکمل فٹ ہو جاﺅں گا اور اپنی سابقہ فارم حاصل کرلوں گا تو پھر کپتان بننے کی میری بھی خواہش ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ جب کرکٹر ریٹائر ہوتا ہے تو اسکے نام کے ساتھ سابقہ کپتان لکھا جانا فخر کی بات ہوتا ہے ۔عمر گل نے کہاکہ محمد حفیظ اور مصباح الحق نے اچھی کپتانی کی اور میں نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور اب بھی پی سی بی سینئر یا جونیئر جس کھلاڑی کو بھی کپتان بنائے گا تو اسے بھی سپورٹ کریں گے ۔عمر گل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگنے والے تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑی محنت اور ایمانداری سے ٹریننگ کررہے ہیں اور میں بھی کیمپ میں سخت ٹریننگ کررہا ہوں تاکہ اپنی سابق فٹنس حاصل کرسکوں ۔گزشتہ سال انجری کی وجہ سے ان فٹ رہا اور انجری کے بعد یکدم انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے ۔سری لنکا کے خلاف سیریز میں ماضی کی طرح کی پرفارمنس نہیں دے سکا تاہم میںنے اپنی فٹنس اور فارم دوبارہ حاصل کرنے کے لئے سمر سیٹ کاﺅنٹی سے کنٹریکٹ ہونے کے باوجود سمر کیمپ میں ٹریننگ کرنے کو ترجیع دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم کے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو آئی پی ایل اور بگ بیش جیسی کرکٹ لیگز کھیلنی چاہئے اس سے ان کے تجربہ میں اضافہ ہوتا ہے ۔عمر گل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے نہ ہونے کی کمی ہر کھلاڑی محسوس کررہا ہے ۔غیر ملکی ٹیمیں پاکستان میں آنے سے سائڈ میچز میں کئی نئے کھلاڑی سامنے آتے تھے ۔پی سی بی اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کو چاہئے کہ وہ انڈر 16,انڈر 18،انڈر 19اور انڈر 23کھلاڑیوں کا گروپ بناکر ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ دیں تاکہ قومی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ مل سکے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر میں سمجھوں گا کہ ٹیسٹ کھیلنے کے لئے فٹ نہیں ہوں تو خود ہی ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کرولوں گا ۔انہوں نے کہاکہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں زیادہ فٹنس کی ضرورت نہیں ہوتی ۔باﺅلر نے کم اوور کرنے ہوتے ہیں ۔ٹی ٹونٹی میں بلے بازوں کو ایڈوانٹج حاصل ہوتا ہے اور انہوں نے اس فارمیٹ کے لئے نئے نئے شارٹس ایجاد کیئے ہیں ۔واضع رہے کہ عمر گل سے قبل احمد شہزاد بھی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں ۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...