میڈم سنگیتا کی سینئر صحافی عاشق چوہدری کے اعزاز میں تقریب

میڈم سنگیتا کی سینئر صحافی عاشق چوہدری کے اعزاز میں تقریب
میڈم سنگیتا کی سینئر صحافی عاشق چوہدری کے اعزاز میں تقریب

  


لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈائریکٹر میڈم سنگیتا نے گزشتہ روز سینئر صحافی عاشق چوہدری کو ستارہ امتیاز ملنے کی خوشی میںمقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں بہار بیگم،شان،ذوالفقار مانا،غلام مُحی الدین،شہزاد رفیق، راشد محمود،ندیم عباس لونے والا،علی عباس لونے ولا ،اچھی خان،دردانہ رحمان ،ماہم رحمان،شفق علی،ٹھاکر لاہوری،طاہر بخاری،اشفاق حسین ،وقار اشرف ،زین مدنی ،شجرالدین ،طارق وزیر،بوبی وزیر سمیت شوبز کی نامور شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر مہمانوں نے عاشق چوہدری کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔شان نے کہا کہ عاشق چوہدری نے صحافت کی تاریخ رقم کی ہے ان کی صحافت کئی عشروں پر محیط ہے۔بہار بیگم نے کہا کہ عاشق چوہدری نے ہمیشہ مثبت صحافت کی۔غلام مُحی الدین نے کہا کہ عاشق چوہدری کبھی منفی خبروں کو اپنے اخبار میں جگہ نہیں دی مجھ سمیت فلم انڈسٹری کا ہر شخص ستارہ امتیاز ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہے۔تقریب کی نقابت کے فرائض راشد محمود نے انجام دیئے۔تقریب میں شریک گلوکاروں ندیم عباس لونے والا ،ماہم رحمان اور شفق علی نے گیت سنا کر مہمانوں کو خوب محظوظ کیا۔

مزید : کلچر


loading...