یونیڈوکے تعاون سے تربیتی ورکشاپ ‘ بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا: ڈاکٹرناصر غوری

یونیڈوکے تعاون سے تربیتی ورکشاپ ‘ بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا: ...

لاہور(کامرس رپورٹر) اقوام متحدہ کی تنظیم برائے صنعتی ترقی (یونیڈو) کے تعاون سے پاکستان میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا۔ یہ بات سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ کے جنرل مینیجر برائے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ڈاکٹر ناصر خان غوری نے گزشتہ روز یونیڈو، سمیڈا اور اٹلی کی حکومت کے سہ رکنی اشتراک سے قائم انویسٹمنت پروموشن یونٹ کے زیر اہتمام لاہورایوان صنعت و تجار ت میں منعقدہ ایک پانچ روزہ تربیت ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ سرمایہ کاری کے منصوبوں کی تیاری اور عملدرآمدکے موضوع پرمنعقدہ ورکشاپ کی افتتاح تقریب سے یونیڈو کی بین الاقوامی ٹرینر مس توشی ناگاکے علاوہ یونیڈو کے روم میں تعینات نمائیندے مسٹر ڈینو فور چو نیٹو اور آسٹریا میں واقع صدر دفتر کے نمائیندے مسٹر برائن پارٹیلی اور انویسٹمنٹ پروموش یونٹ (آئی پی یو) کے نیشنل پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عمران چوہدری نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ناصر خان غوری نے سمیڈا کے صدر دفتر میں انویسٹمنٹ پروموشن یونٹ کے قیام کے سلسلے میں یونیڈو کے تعاون کو سراہا اور امید کی کہ اس منصوبے کے تحت جاری تربیتی پروگراموں کا سلسلہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا۔یونیڈو کے صدردفتر سے آئے نمائیندے مسٹر برائن نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیڈو ، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کا خواہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم صنعتکاری اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اپنے بین الاقوامی تجربات پاکستان تک پہنچا رہے ہیں۔انویسٹمنٹ پروموشن یونٹ کے قومی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر محمد عمران چوہدری نے اپنے خطاب میں بتا یا کہ یونیڈنے اٹلی کی حکومت کے تعاون سے انویسٹمنٹ پروموشن یونٹ کو تشکیل دے کر پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاری کیلئے درکار بین الاقوامی تقاضوں سے آگاہی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔اور حالیہ ورکشاپ اس سلسلے کی تیسری کڑی ہے۔

مزید : کامرس


loading...