ڈیٹا ، ڈیزائن اور ٹےک کنیکٹ ، پاکا تھون کا افتتاح

ڈیٹا ، ڈیزائن اور ٹےک کنیکٹ ، پاکا تھون کا افتتاح

لاہور(پ ر)پاکستان میں انٹر پرینئیور شپ کو پروموٹ کرنے، ریسرچرز اور ٹےکنالوجی کی ترقی کےلئے نوجوان مفکرین، انوویٹرز اور ڈویلپرز کےلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک پلیٹ فارم پاکاتھون(Pakathon)،متعارف کروا دیا گیاہے جہاں یہ لوگ مختلف تعمیری سرگرمیوں میں اجتماعی طور پر کام کرتے ہوئے مصروف ہو سکتے ہیں اور بہترین پروجیکٹ آئیڈیاز متعارف کروا سکتے ہیں۔MITانٹر پرائزز فورم کی زیر نگرانی پاکاتھون (Pakathon) پاکستان کی بہترین آرگنائزیشنز کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ ان کے ڈیٹا ، ٹےکنالوجی اور ڈیزائن کے بڑے چیلنجوں کو دنیا کے بہترین افراد تک رسائی کے ذریعے حل کیا جا سکے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اینگرو کارپوریشن، امن فاو¿نڈیشن اور ”کے الیکٹرک“ نے شرکاءکو پاکستان کے چند اہم مسائل کے حل کےلئے ابتدائی نوعیت کا ایک فریم ورک بنانے کا چیلنج دیا ہے ۔

امن فاو¿نڈیشن نے مختلف ہسپتالوں کے درمیان رابطے کے لئے کسی حل کی تجویز کا کام ان نوجوانوں کو دیا ہے۔کے الیکٹرک نے ایسے علاقوں میں جہاں بجلی کی چوری عام بات ہے، بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہترین اور انتہائی موثر بنانے کے لئے کسی فریم ورک کی تشکیل کا کام ان نوجوانوں کو دیا ہے ۔اینگرو کارپوریشن کا چیلنج ہے کہ ملک بھر کے کسانوں کو پیداوار بڑھانے کی غرض سے تربیت کی فراہمی کے لئے باہم مربوط کرنے کے لئے کوئی فریم ورک تشکیل دیا جائے۔شریک ٹےموں کو اپنے اپنے منصوبوں کی پریزنٹیشن 28جون2014تک جمع کروانا ہیں ۔ جیتنے والی ٹےم کو 2لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

مزید : کامرس


loading...