الیکٹرانکس فرم سونی اس سال بھی سالانہ بونس ادا نہیں کر پائےگی

الیکٹرانکس فرم سونی اس سال بھی سالانہ بونس ادا نہیں کر پائےگی

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی الیکٹرانکس فرم سونی اپنے اعلیٰ افسران کو اس سال بھی سالانہ بونس ادا نہیں کر پائے گی۔ سونی کا مسلسل یہ تیسرا سال ہوگا کہ وہ سالانہ بونس کی ادائیگیوں سے معذور ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سونی کا مالی خسارہ ہے۔

 جو اس کو اپنی الیکٹرانکس مصنوعات کی کم گلوبل سیل کے باعث درپیش ہے۔ جاپان میں کسی بڑی کمپنی کے ایگزیکٹو کو ان کی سالانہ تنخواہوں کے 35 سے 50 فیصد کے برابر سالانہ بونس دیا جاتا ہے۔ سونی اس مرتبہ بھی بونس نہ دے کر ایک ارب ین( 10 ملین ڈالر) کی بچت کر پائے گا۔

مزید : کامرس


loading...