ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے© پیاف

ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے© ...

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن فرنٹ( پیاف) نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو جاری رکھنے کے حکومتی فیصلہ کو سراہا ہے۔ پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں کئے گئے فیصلوں کے دور رس نتائج برآمد ہوںگے جس سے منصوبہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

 انہوں نے کہاکہ دونوں رہنماﺅں کا دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم خوش آئند ہے جس سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کے باہمی روابط کے فروغ سے انہیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا موقع ملے گا جس سے ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

مزید : کامرس


loading...