راولپنڈی چیمبر میںقائمہ کمیٹی برائے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کا اجلاس

راولپنڈی چیمبر میںقائمہ کمیٹی برائے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کا اجلاس

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کا اجلاس چیمبر میں منعقد کیا گیا ، جس کی صدارت صدر چیمبر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں اور کمیٹی کے چیئرمین چوہدری اقبال نے کی جبکہ نائب چیئرمین طاہر تاج بھٹی ،سابق صدور نجم ریحان، منظر خورشید شیخ ،سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم، نائب صدر محمد عالم چغتائی اور دیگر اراکین کمیٹی بھی موجو دتھے ۔چوہدری اقبال احمد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کسی طور بھی ناجائز تجاوزات کے حق میں نہیں اور کئی بار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر چھاپے بھی مروا چکی ہے مگر میونسپل میں موجود کالی بھیڑیں تجاوزات کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

 اور یہاں عالم یہ ہے کہ ایک ایک ٹھیلہ دن میں تین تین باربکتا ہے پارکنگ کی جگہ نہ ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ راجہ بازار پارکنگ پلازا ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر مارکیٹ کی اپنی پارکنگ ہو اس حوالے سے کاروباری برادری کو بھی آگاہی فراہم کرنا چاہیے کہ مالکان نئے پلازوں میں پارکنگ کی جگہ چھوڑیں تا کہ کسٹمرز کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر اس حوالے سے کمیٹی کا ساتھ دے ،اس موقع پر صدر چیمبر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں نے کہا ہے کہ علاقے سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور پارکنگ کی سہولت کے حوالے سے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریٹر سے ملاقات کی جائے گی اور ان مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا جائے گا تا کہ کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب نہ ہو سکیں۔

مزید : کامرس


loading...