پاکستان اسٹیل کےلئے 4 ارب 20 کروڑ روپے کی پہلی قسط منظور

پاکستان اسٹیل کےلئے 4 ارب 20 کروڑ روپے کی پہلی قسط منظور

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اسٹیل ملز کےلئے ساڑھے اٹھارہ ارب روپے مالیت کے بیل آوٹ پیکیج کے تحت کی پہلی قسط منظوری کرلی گئی ہے ، ملازمین کی فروری اورمارچ کے مہینے کی تنخواہیں آئندہ ہفتے تک ادا کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے4 ارب 20 کروڑ روپے کی پہلی قسط کے اجرا کی منظوری دے دی،جو کہ آئندہ ہفتے ادارے کو موصول ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس رقم سے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے گی جو کہ 96 کروڑ روپے کے قریب ہے،جبکہ بقیہ رقم خام مال کی خرید اری اور واجبات کی ادائیگی پر خرچ کی جائے گی۔اسٹیل ملز 100 ارب روپے سے زائد کے خسارے میں ہے اور پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے۔ ای سی سی نے اگلے سال جون تک پیداوار77 فیصد پر لانے کیلئے یہ بیل آو¿ٹ پیکیج منظور کیاہے۔واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے ساڑھے 18 ارب روپے کا بیل آو¿ٹ پیکیج منظور کیا گیاتھا۔

مزید : کامرس


loading...