ڈسکاﺅنٹ ریٹ میں کمی کی جائے،صدرکراچی چیمبر

ڈسکاﺅنٹ ریٹ میں کمی کی جائے،صدرکراچی چیمبر

کراچی(این این آئی) کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبداللہ ذکی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسکاﺅنٹ ریٹ میں کمی کی جائے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ 2ماہ کے لیئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان جمعہ 16مئی کو کرے گا۔اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق جمعہ کو اسٹیٹ بینک میں بورڈ آف دائریکٹرکا اجلاس ہوگا جس میں مانیٹری پالیسی کی منظوری لی جائے گی ۔بعدازاں منظوری کے بعدمانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔معاشی ماہرین کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی میں ڈسکاﺅنٹ ریٹ 9.5فیصد پر برقراررکھاجائے گا۔

این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ اندسٹری کے صدر عبداللہ ذکی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسکاﺅنٹ ریٹ میں کمی کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اب جبکہ پاکستانی روپے کی قدربھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہترہوئی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے تو اسٹیٹ بینک کو چاہئے کہ وہ ڈسکاﺅنٹ ریٹ میں کمی کرے۔

مزید : کامرس


loading...