حکومت سٹاک مارکیٹ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کےلئے رقم اکٹھی کر سکتی ہے،ایم ڈی

حکومت سٹاک مارکیٹ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کےلئے رقم اکٹھی کر سکتی ہے،ایم ڈی

کراچی (آئی اےن پی)کراچی اسٹاک مارکیٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی نے کہا ہے کہ حکومت سٹاک مارکیٹ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کےلئے رقم اکھٹی کر سکتی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت منصوبوں کا اندراج اسٹاک مارکیٹ میں کرے تاکہ شفافیت کے عمل کو فروغ ملے۔اس کے علاوہ وہ کمپنیاں جو ترقیاتی منصوبوں میں 10 کروڑ ڈالر تک سرمایا لگانا چاہتی ہیں ان کا اندرج بھی اسٹاک میں کیا جائے۔اسٹاک مارکیٹ کے ایم ڈی نے مزید بتایا کہ حکومت پاک ارب ریفائنری ، اسٹیٹ لائف انشورنس اور لاہو ر الیکٹرک کمپنی کو اسٹاک میں لسٹ کرے، اس طریقے سے نہ صرف حکومت کو پیسے ملیں گے بلکہ عوام کو بھی ان سرکاری کمپنیوں میں سرمایاکاری کا موقع ملے گا۔کیپٹل گین ٹیکس کے بارے میں ندیم نقی کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ بجٹ میں اس ٹیکس کو بڑھایاگیا تو اس سے حصص بازار میں سرمایاکاری متاثر ہوگی۔

مزید : کامرس


loading...