ہنڈا پریزیڈنٹ آف پاکستان پولو ٹرافی 2014 کا کامیاب انعقاد

ہنڈا پریزیڈنٹ آف پاکستان پولو ٹرافی 2014 کا کامیاب انعقاد
ہنڈا پریزیڈنٹ آف پاکستان پولو ٹرافی 2014 کا کامیاب انعقاد

  


لاہور ( سپورٹس ڈیسک) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمٹیڈکے تعاون سے منعقدہ ہنڈا ۔ پریزیڈنٹ آف پاکستان پولو ٹرافی 2014 کا فائنل گزشتہ روز راولپنڈی پولو کلب کے خوبصور ت گراﺅنڈ میں کھیلا گیا ۔ 10کور بلیو اور آرمی ریماﺅنٹس کے مابین کھیلے گئے اس فائنل میچ کو شائقین کی کثیر تعدادنے دیکھا ۔اس موقع پر ہنڈا کے منتظمین کے علاوہ محتلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شحصیات بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمٹیڈ کہ اشتراک کے ساتھ پریزنڈنٹ آف پاکستان پولوٹرافی 2014 کے فائنل میں ایک سنسنی حیزمقابلے کے بعدآرمی ریماﺅنٹس نے 5-3 کے مارجن سے کامیابی حاصل کی ۔ میچ کے ا حتتام پر مہمان حصوصی سابق کور کمانڈر راولپنڈی لفٹیننٹ جنر ل خالد نوازنے فاتح ٹیم کو ٹرافی عطاءکی۔شرکاءمیچ نے ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمٹیڈکو اس شاندار ٹورنا منٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...