میٹرو بس منصوبہ، تحریک انصاف نے حکومتی پیشکش قبول کرلی

میٹرو بس منصوبہ، تحریک انصاف نے حکومتی پیشکش قبول کرلی
میٹرو بس منصوبہ، تحریک انصاف نے حکومتی پیشکش قبول کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے میٹروبس منصوبہ کو آٹھ ارب روپے مکمل کرنے کی حکومتی پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ پر آٹھ ارب نہیں لگ سکتے، حکومت فضول منصوبے پر قومی دولت کو لوٹارہی ہے، آٹھ ارب روپے میں عالیشان ٹرانسپورٹ کا نظام دے سکتے ہیں بچ جانے والی رقم شہری سہولتوں پر خرچ ہوگی۔ دیانتداری سے یہ رقم خرچ کی جائے تو آٹھ ارب روپے بڑی رقم ہے۔ بے کار منصوبوں کی آڑ میں قوم کا پیسہ لوٹا جارہا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -