اگلے مالی سال کے لیے محصولات کا ہدف 28کھرب روپے مقرر ہونے کا امکان

اگلے مالی سال کے لیے محصولات کا ہدف 28کھرب روپے مقرر ہونے کا امکان

                                                              اسلام آباد(آئی اےن پی)رواں مالی سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہدف میں تین بار تبدیلی کے باوجود آئندہ مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف اٹھائیس کھرب دس ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال فیڈرل بورڈ آف رینیو کی ٹیکس وصولی کا ہدف چوبیس کھرب پچہتر ارب روپے تھا، جس میں ایف بی آر کی کارکردگی کے پیش نظر دو بار کمی کی گئی، تاہم اب ایف بی آر کو تیس جون تک بائیس کھرب پچہتر ارب روپے ٹیکس وصولی کرنا ہے، جبکہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کو تیئیس فیصد بڑھاتے ہوئے اٹھائیس کھرب دس ارب روپے ہدف مقرر کیا جا رہا ہے، جبکہ گذشتہ مالی سال ٹیکس وصولی کا اندازہ بیس کھرب سات ارب روپے لگایا گیا تھا، لیکن وصولی صرف انیس کھرب انتالیس ارب روپے ہی ہوسکی۔ ایسی صورتحال میں ٹیکس ہدف میں اضافہ کس طرح ممکن ہے

، شاید یہ وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام ہی بہتر جانتے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...