مانیٹری پالیسی کا علان 16مئی کو ہو گا ،شرح سود 10فیصد پر برقرار رکھنے کا امکان

مانیٹری پالیسی کا علان 16مئی کو ہو گا ،شرح سود 10فیصد پر برقرار رکھنے کا امکان

                                                     کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان16 مئی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کر رہا ہے۔ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کی توقعات دم توڑ چکی ہیں۔اسٹیٹ بینک اس رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان جمعہ کوکریگا اپریل میں اس وقت کے قائم مقام گورنر سعید احمد نے صنعت کاروں سے ملاقات میں کہا تھا کہ سرمایاکار مانیٹری پالیسی میں شرح سود کے حواالے سے خوشخبری سنیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی رفتامیں اضافہ اور آئی ایم ایف کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں سختی برتنے کی تجویز کے بعد اب توقع ہے کہ مرکزی بینک شرح سود 10 فیصد پر برقرار رکھے-

مزید : کامرس


loading...