لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

                              لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںمنگل کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر89کمپنیوں کا کاروبارہوا۔16 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ26کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ47کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس18.42پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5155.18پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل 15 لاکھ 54 ہزار500حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز5لاکھ80 ہزار500 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں سلک بنک لمیٹڈ کے5لاکھ91 ہزارحصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے5لاکھ62ہزار500 حِصص۔جبکہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے80ہزار500حِصص فروخت ہوئے۔

سب سے زیاد ہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت7.54روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت7.40روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...