محکمہ خوراک پنجاب نے ساڑھے 26لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خرید لی

محکمہ خوراک پنجاب نے ساڑھے 26لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خرید لی

                                                         لاہور (این این آئی)محکمہ خوراک پنجاب نے صوبہ بھر کے کاشتکاروں سے26 لاکھ 50ہزارمیٹرک ٹن سے زائد گندم خریدلی ہے۔محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکاروں سے اب تک26 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جاچکی ہے جبکہ کسانوں میں100 فیصدباردانہ تقسیم کیاجاچکاہے۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ اب تک کسانوں سے ہدف کا71فیصد سے زائد خریدچکاہے ۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ حکومت نے گندم کی رواں سال خریدار ی مہم کےلئے 35لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف مقرر کیاہے، تاہم محکمہ کے پاس 40لاکھ میٹرک ٹن گندم کا باردانہ موجود ہے ،جس کے باعث اس مرتبہ باردانے کی کمی کا کوئی خدشہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر گندم خریداری مہم کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر محکمہ زراعت پنجاب کے دفاتر میں اپنی رپورٹ پیش کر رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت گندم خریداری مراکز پر زمینداروں اور کاشتکاروں کو تمام ممکنہ سہو لیات بہم پہنچانے کےلئے مو ثر اقدامات اٹھا رہی ہے-

مزید : کامرس


loading...