مستحق اور یتیم بچوں میں نقد رقوم، کتب اور یونیفارم کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

مستحق اور یتیم بچوں میں نقد رقوم، کتب اور یونیفارم کی تقسیم کے حوالے سے تقریب ...

لاہور (پ ر) ثریا اشفاق ماڈل گرلز ہائی سکول اسلام پورہ میں مستحق اور یتیم بچوں کو نقد رقوم، کتب اور یونیفارم کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سکول کے ایڈمنسٹریٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما ملک محمد منیر نے کی، مہمان خصوصی جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصود احمد اور الخدمت فاﺅنڈیشن لاہور کے صدر بابر حمید تھے، مخیر حضرات نے تقریب میں بطور خاص شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں مقصود احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر دور میں یتیم اور مستحق افراد کی مالی امداد کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں، یہ ہم کسی پر احسان نہیں کرتے بلکہ اللہ تعالیٰ نے جو فرائض ہمارے ذمہ لگائیں ہیں، انہیں پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مخیر حضرات کی قدرت کی طرف سے یہ ذمہ داری ہے کہ وہ یتیموں، مسکینوں اور مستحق افراد کا خاص خیال رکھیں۔ ملک محمد منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ثریا اشفاق ماڈل سکول میں ایسے طلبہ و طالبات کی ضروریات کا خیال رکھیں جو مالی تنگدستی کی بنا پر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے، الخدمت فاﺅنڈیشن کے صدر بابر حمید نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن کے عہدیدار اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔

، یہ تنظیم پاکستان سمیت بیرون ممالک میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کر رہی ہے۔ مستحق طلباءو طالبات کو نقد رقوم، یونیفارم اور سکول بیگ کی تقسیم کے دوران بعض رقت انگیز مناظر بھی دکھائی دیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...