گرلز ایلیمنٹری سکول گرین ٹاﺅن کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

گرلز ایلیمنٹری سکول گرین ٹاﺅن کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول‘ بہاری کالونی‘ گرین ٹاﺅن‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سکلز کالج فار بوائز‘ غازی چوک‘ بس سٹاپ‘ فیروز پور روڈ‘ لاہور‘ جامعہ برکات العلوم برائے طلبہ‘ آشیانہ روڈ‘ کماہاں‘ گورنمنٹ گرلز ماڈرن ہائی سکول‘ قلعہ گجر سنگھ‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ وحدت کالونی‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ سی جی ای‘ کالونی‘ وحدت روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جڑانوالہ روڈ‘ برج اٹاری‘ لاہور اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ جڑانوالہ روڈ‘ رانا بھٹی‘ ضلع شیخوپورہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 650تھی ۔