غیر جمہوری عناصر کا متحد ہونا کسی خطرہ سے کم نہیں،قاضی احمد سعید

غیر جمہوری عناصر کا متحد ہونا کسی خطرہ سے کم نہیں،قاضی احمد سعید

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پارلیمانی جماعتوں کو چاہیے کے وہ احتجاج کے لئے پارلیمنٹ کے فورم کو استعمال کریںایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو بھی انتخابات پر تحفظات ہیں لیکن جمہوری نظام کے تسلسل کے لئے صبر کا دامن نہیں چھوڑا انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتیں بھی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں کریں یا عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری عناصر کا متحد ہونا کسی خطرہ سے کم نہیں سڑکوں پر احتجاج سے فائدہ غیر جمہوری طاقتیں اُٹھائیں گی اور جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔پیپلز پارٹی نے کبھی غیر جمہوری رویہ کو تحفظ نہیں دیا تاہم مسلم لیگ ن بھی جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...