طب نبوی اور طب یونانی میں ڈینگی سمیت دیگربیماریوں کا علاج موجود ہے، حکیم سخاوت علی

طب نبوی اور طب یونانی میں ڈینگی سمیت دیگربیماریوں کا علاج موجود ہے، حکیم ...

لاہور(پ ر) صدر شریفاں فاﺅنڈیشن اینڈ ریسرچ سینٹر اور اے آر یونانی طبیہ کالج شاہدرہ کے پرنسپل پروفیسر حکیم سخاوت علی نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ ہمارے پاس ڈینگی بخار (وائرس) کا کامیاب علاج موجود ہے۔ اُنھوں نے 2011 سے اب تک ڈینگی بخار میں مبتلا کئی مریضوں کا علاج کیا ہے۔ انکے علاج کی خاص با ت ہے کہ گھنٹوں میں بلڈپلیٹ لیٹس بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف صاحب سے اپیل ہے کہ وہ ہماری تحقیق کو میرٹ پر پرکھیں اور اس سے عوام کو مستفید ہونے میں مدد کریں تاکہ صحت مند معاشرہ کی تکمیل ممکن بن سکے۔ اسکے علاوہ ٹائفائیڈبخار، ٹی بی، بلڈ کینسر میں مبتلا بچوں کے والدین، بگڑے لاعلاج زخم، بچوں کی بڑھوتری کے مسائل، بخار، بھوک کا کم لگنا اور خون کی کمی کا بھی کامیاب علاج موجود ہے۔ اِن خیالات کا اظہار حکماءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد صابر شاہ، حکیم محمد شاہد انجم، حکیم محمد اسلم، حکیم مبارک علی اور حکیم محمد شہباز شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...