لٹریری سوسائٹی کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح میں منو بھائی کے نام ایک شام

لٹریری سوسائٹی کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح میں منو بھائی کے نام ایک شام

لاہور(پ ر) لٹریری سوسائٹی کا سمو پولیٹن کلب نے گزشتہ روز نامور کالم نگار، کہانی نگا ر اور ڈرامہ نویس منو بھائی کے نام ایک شام منائی۔ تقریب کاسمو کلب کی لائبریری میں

منعقد کی گئی مہمان خصوصی منو بھائی، مہمان خاص کلیم احمد جبکہ صدارت کاسمو کلب کے صدر رانا زاہد نے کی لٹریری سوسائٹی کے صدر سلمان عابد نے منو بھائی کو خوش آمدید کیا اکمل اویسی نے خوبصورت الفاظ کے ساتھ منو بھائی سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ منو بھائی کی آج یہاں آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے تقریب میں فضل الرحمن بٹ، زاہد ذوالفقار خان، سحرش خان، کلیم احمد، اقراءشاہد، راحیلہ بشیر کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافیوں، قلمکاروں ، ادیبوں ، دانشوروں اور کلب کے ممبران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...