توانائی بحران کو جلد ازجلد حل کرنا نہایت ضروری ہے،عرفان دولتانہ

توانائی بحران کو جلد ازجلد حل کرنا نہایت ضروری ہے،عرفان دولتانہ


لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ ،غربت اوربے روزگاری کے مسئلے پرقابو پانے کے لئے توانائی کے بحران کو جلد سے جلد حل کرنا نہایت ضروری ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں توانائی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے تیزر فتاری سے کام کررہی ہے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانا ہمارا مشن ہے اوراس مقصد کے لئے دن رات ایک کررکھا ہے غیر ملکی اورملکی توانائی کے کمپنیوں سے بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے طے پانے والے معاہدوں پر تیز رفتاری سے عملدر آمدکیا جارہاہے ۔

قوم کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اورتوانائی منصوبوں میں کسی قسم کی بھی تاخیر قابل قبو ل نہیں ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...