سراج الحق کے آنے سے جماعت اسلامی کے کارکن بیدار ہو گئے،محمود الاحد
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) جماعت اسلامی لاہور کے رہنما محمود الاحد چوہدری نے امیر لاہور جماعت اور ان کی ٹیم کو مرد درویش امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کاتاریخ ساز استقبال کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے سراج الحق جماعت اسلامی کی ہی نہیں بلکہ اہل پاکستان کی امید بن کر سامنے آئے ہیں سراج الحق ہی عوام کا درد رکھنے والا نڈر اور جرا¿ت مندانہ فیصلے کرنے والا لیڈر ثابت ہوگا انہوں نے کہا سراج الحق کے آنے سے جماعت اسلامی کے ہزاروں سوئے ہوئے کارکن دوبارہ بیدار ہو گئے ہیں سراج الحق کے استقبال کے لئے 90 فیصد نئے لوگ میدان میں آئے ہیں جو نیک شگون ہے۔