حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے موقع پر حاجی عامر حسین کی رہائش گاہ پر محفل میلاد

حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے موقع پر حاجی عامر حسین کی رہائش گاہ پر محفل میلاد

لاہور( وقائع نگار )حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے پی آر او حاجی عامر حسین ہاشمی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد و نیاز کااہتمام کیا گیا جس میں حاجی مشکور حسین ہاشمی ، غضنفر علی شاہ، عاقل ہاشمی، رضوان علی،غالب رضا، اظہر رنگیلا، ایوب شاہ، عابد شاہ سمیت دیگر مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، قبلہ مولانا جعفر علی نے سیرت و فضائل حضرت علی ؑ بیان کئے جبکہ آخر میں اسلام کی سر بلندی ، ملکی ترقی وخوشحالی و سلامتی، قیام امن اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعائیںکی گئیں ،

 مزید برآں دفتر متروکہ وقف املاک بورڈ کی پی آر او برانچ میں بھی اس دن کی مناسبت سے سید ضمیر حید ر شاہ ، حاجی عامر حسین ہاشمی، سید شاہ ذیب کاظمی،راحیل مغل، آصف پرنس، غلام محی الدین، محمد ارشد، جوہر عباس، سید حسن تراب علی نے ایک دوسرے کو مبارک دی اور خوشی کا اظہار کیا

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...