پیپلزپارٹی کسی صورت بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی، افنان صادق

پیپلزپارٹی کسی صورت بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی، افنان صادق

لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ انکی پارٹی اور قیادت دونوں جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور اسے کسی بھی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دے گی، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کے حکومتی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمید رکھتے ہیں کہ نواز شریف سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرح اس اہم ترین منصوبے کی تکمیل کے لئے ہمت کا مظاہرہ کر تے ہوئے اپنے من پسند میٹروبس منصوبے کی طرز پر ریکارڈ مد ت میں پورا کروائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر شب و خون مارنے وائی کسی بھی سوچ اور نظریہ کی نہ تو قائل ہے اور نہ ہی ایسا راستہ پسند کرتی ہے،

پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے منفی اقدامات سے جمہوری قوتوں کو نا قابل تلافی حد تک نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر یہ بات واضح کر دینا چا ہتی ہے کہ ہم جمہوریت کے استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے ۔ پیپلزپارٹی ہر اس قوت اور پارٹی کے ساتھ ہے جو ملک کے اندر امن اور جمہوری قدروں کو پرموٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...