حکومت عوام کو ریلیف دےنے میں ناکام ہو چکی، ناصر رمضان گجر

حکومت عوام کو ریلیف دےنے میں ناکام ہو چکی، ناصر رمضان گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے عوام کو مہنگائی سے نجات کےلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں ہر طرف مہنگائی اور بےروزگاری عروج پرجبکہ مےاں برادران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سےکرٹری اطلاعات ق لےگ ناصر رمضان گجر نے مےڈےا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ چودھری پروےز الٰہی کے دور میں ےوٹیلٹی سٹورز نے عوام کو سستی اشےائے ضروریہ فراہم کیں اور ملک بھر میں ےوٹےلٹی سٹورز کا جال پھیلا دےا جبکہ موجودہ حکومت نے ےوٹےلٹی سٹورز پر بھی تمام اشےاءمہنگی کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشرےف جو بجلی سسٹم میں لانے کی بات کررہے ہیں وہ سب سابقہ حکومت کے شروع کئے گئے منصوبے تھے ۔


 رےنٹل پاور کو کرپشن پاور کہنے والے آج سارا انحصار اسی پر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ےوتھ صرف اور صرف مونس الٰہی کے ساتھ ہے آج کا نوجوان اتنا باشعور ہے کہ وہ ملک وملت کا برا بھلا سوچ سکتا ہے جھوٹے عالمی رےکارڈ اور لیپ ٹاپ سکیمیں نوجوانوں کی ضمیر کی قیمت نہیں ہو سکتےں مونس الٰہی اےسا لےڈر ہے جو ےوتھ کو ایک نئی جہت دے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دےنے میں ناکام ہو چکی بحران چاہے بجلی کا ہو ، مہنگائی ،بےروزگاری، ےا دہشت گردی مےاں برادران ہر شعبے میں ناکام ثابت ہوئے۔