پاک ،ایران گیس منصوبہ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے،ثمینہ گھرکی

پاک ،ایران گیس منصوبہ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے،ثمینہ گھرکی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پاک اےران گیس پائپ لائن منصوبہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہترین سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی آنے والی نسلیں بھی مستفید ہوں گی ےہ خوشی کی بات ہے کہ ایک سال بعد ہی سہی لیکن حکومت کو اس منصوبے کی تکمیل کا خیال تو آیا حالانکہ ضرورت اس بات کی تھی کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ابتداءمیں ہی اےران کا دورہ کرنا چاہئے تھا اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع کئے گئے اس عظیم عوامی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا آغاز کردینا چاہئے تھا لیکن دیر آئد درست آئد پاک اےران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے جہاں پاکستان میںگیس کی صورت حال میں بہتری آئے گی وہی پر خطے کی صورت حال بھی بہتر ہو گی۔ ثمینہ خالد گھرکی کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں جو عوامی فلاح و بہبود کے کام کئے تھے انکے ثمرات پاکستان کی آنے والی نسلوں کو بھی منتقل ہوں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...