گیارہ مئی کے احتجاج نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں ،عوامی مسلم لیگ

گیارہ مئی کے احتجاج نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں ،عوامی مسلم لیگ

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی قیادت میں 20جون کو راولپنڈی سے کراچی تک ہونے والا ٹرین مارچ پاکستان کی آنے والی سیاست کا رخ متعین کر دے گا گیارہ مئی کے کامےاب احتجاج نے پہلے ہی حکمرانوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں گیارہ مئی کے احتجاج کی وجہ سے جہاں عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات ملی ہے وہی پر اب کامےاب ٹرین مارچ سے مہنگائی ‘ بے روز گاری اور عوام کو معاشی طور پر کنگال کرنے والے حکمرانوں سے عوام کو نجات ملے گی۔ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ لاہور ڈوثیرن کے جنرل سیکرٹری شیخ ندیم ٹیپو اور نائب صدر پنجاب تسلیم سحر چودھری نے لاہور آفس میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ ندیم ٹیپو اور تسلیم سحر چودھری نے مزید کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ولولہ انگیزقیادت میں 20جون کو راولپنڈی سے کراچی تک ایک عظیم الشان ٹرین مارچ ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...