حضرت علیؓمرتضیٰ ایک آفتاب اور کھلی کتاب ہیں،ڈاکٹر اشرف جلالی

حضرت علیؓمرتضیٰ ایک آفتاب اور کھلی کتاب ہیں،ڈاکٹر اشرف جلالی

لاہور(جنرل رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ایک آفتاب اور کھلی کتاب ہیںآپکی چمکتی تلوار نے اسلام کی ترویج و اشاعت میں گراں قدر خدمات سر انجام دیںآپکی جُرا¿ت و شجاعت سے دین حق کا بول بالا ہواآپکے جذبہ عشق رسول ﷺ نے اسلام کی دھات بٹھادی آپکا دور خلافت راشدہ کے دور میں سے ایک اہم دور ہے آپ خلیفہ چہارم ہیںآپ خلفاءثلاثہ کا حد درجے تک احترام کرتے رہے اور انکے ساتھ مکمل تعاون کرتے رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آپ روحانی سلاسل کا سرچشمہ ہیں آپکی ذات جامع صفات اور اس امت کی عظمت کی دلیل ہے آپ کردار اور گفتار کے عظیم غازی تھے آپ علم وحکمت کا وہ گلشن تھے جس کی خوشبو آج بھی دماغوں کو معطر کر رہی ہے۔

آپ سے محبت کرنا ایمان اورآپ سے بغض منافقت ہے۔ صدیوں کے گزر جانے کے باوجود آج بھی اُمت مسلمہ کے دلوں پر آپکی محبت کا پرچم لہرا رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...