قتل کے 4ملزموں کو دیت کی رقم ادا کرکے بری کرنے کا حکم

قتل کے 4ملزموں کو دیت کی رقم ادا کرکے بری کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میاں شہزاد رضا نے معمولی تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان کو دیت کی21لاکھ روپے کی رقم ادا کرنے پر بری کر نے کا حکم دے دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزمان فیاض یوسف ، اعجاز یوسف، شہزاد یوسف اور آصف ایوب نے 2011 ءمیںمحمد الطاف کو معمولی تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھاجس کے بعد تھانہ برکی پولیس نے مقتول محمد الطاف کی بیوہ راحیلہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ در ج کرکے ملزمان کوگرفتار کر کے جیل بھجوا دیا تھا۔ گزشتہ روز بیوہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فریقین کے درمیان راضی نامہ ہو گیا ہے ملزمان نے بیوہ کو 21 لاکھ روپے کی دیت ادا کر دی ہے جس بنا پر بیوہ ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی ہے پولیس نے گزشتہ روز ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں پرعدالت نے بیوہ خاتون کے بیان پر مذکورہ چاروں ملزمان کو بری کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...