بینکنگ کورٹ ،نادہندہ کمپنیوں کے خلافکروڑوں روپے کے دعوے دائر

بینکنگ کورٹ ،نادہندہ کمپنیوں کے خلافکروڑوں روپے کے دعوے دائر

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت میں مختلف بینکوں نے 12نادہندہ کمپنیوں کے خلاف 17کروڑ 2لاکھ 97ہزار600روپے ریکوری کے دعوے دائر کردیئے ہیںفاضل عدالت نے نادہندگان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیںجن کمپنیوں کے خلاف ریکوری کے دعوے دائر کئے گئے ہیں ان میں سمٹ بینک نے محمد یوسف کے خلاف 4کروڑ 76لاکھ روپے، چودھری ریاض کے خلاف2کروڑ66لاکھ ، عسکری بینک نے ضیاءاللہ کےخلاف 3کروڑ 7لاکھ روپے ، کسب بینک نے ایفک کمپنی کے خلاف 4لاکھ78ہزار600روپے ، سٹینڈرڈ چارٹر بینک نے طارق ریاض کے خلاف1کروڑ 11لاکھ95ہزار روپے ، عدنان بٹ کے خلاف50لاکھ 2ہزار روپے ، کسب بینک نے زید حامد کے خلاف1کروڑ1لاکھ 34ہزار روپے ، ایم سی بی نے عابد سلیم کے خلاف 13لاکھ64ہزار روپے ، یو بی ایل نے محمد زاہد کے خلاف 1کروڑ33لاکھ53ہزار روپے ،ایچ بی ایل نے کوریا موٹرز کے خلاف 1کروڑ10لاکھ روپے ، ڈی سینٹ آٹوڑ کے خلاف 1کروڑ 9لاکھ 21ہزار روپے اور سٹینڈرڈ چارٹر بینک نے عبدالمنان کے خلاف 39لاکھ 3ہزار روپے ریکوری کے دعوے دائر کئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...