وراثتی جائیداد ہتھیانے کے کیس کی سماعت

وراثتی جائیداد ہتھیانے کے کیس کی سماعت

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جعلسازی سے وراثتی جائیداد ہتھیانے والے بھائی کے خلاف بہن کی طرف سے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت آج 14مئی کوہوگی مذکورہ درخواست کے حوالے سے پچھلی تاریخ پیشی پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار کو رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا ۔فاضل عدالت میں سبزہ زار کی رہائشی سلمیٰ عبدالعزیز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ سائلہ کے بھائی محمد سلیم نے بجلی کا میٹر لگوانے کے بہانے دھوکہ دہی سے اس سے اسٹامپ پیپر پر دستخط کر وا کر وارثتی جائیداد اپنے نام کروالی ہے جس کے بعد سائلہ کے علم میں آنے پراس نے اپنے بھائی سے اس بابت استفسار کیا تو اس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسے خاموش رہنے کو کہا لہٰذا عدالت قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے جس پرفاضل جج نے سماعت آج تک ملتوی کردی تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...