تحریک انصافملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے،یاسر گیلانی

تحریک انصافملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے،یاسر گیلانی

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 11 مئی کے جلسے نے حکمران جماعت کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے عوام کے مینڈیٹ کو چرانے والے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے الیکشن کروانے کی کبھی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ اس سے ان کی دھاندلی کا پول کھل کر سامنے آ جائے گا تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے جسے اقتدار میں آنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، میاں اقبال حمید، چوہدری اسحاق نمبردار، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، عاصم ریاض، عمر دراز سندھو اور ندیم مبشر کے ساتھ جلسے کی کامیابی کے بعد کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...