خواجہ اعجاز رسول ایڈووکیٹ انتقال کرگئے، رسم قل آج ہو گی

خواجہ اعجاز رسول ایڈووکیٹ انتقال کرگئے، رسم قل آج ہو گی
خواجہ اعجاز رسول ایڈووکیٹ انتقال کرگئے، رسم قل آج ہو گی

  


لاہور(پ ر) ایشیاءکی سب سے بڑی لوہا مارکیٹ مصری شاہ لاہور کے سابقہ جنرل سیکرٹری خواجہ اعجاز رسول ایڈووکیٹ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے وہ گزشتہ 35 سالوں سے بطور سیکرٹری مرکزی آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن خدمات سرانجام دے رہے تھے خواجہ اعجاز رسول ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ گول گراﺅنڈ شادباغ میں ادا کی گئی جس میں لوہا مارکیٹ کے سینکڑوں تاجروں اور معززین نے شرکت کی، نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد خواجہ اعجاز رسول کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا ان کی رسم قل آج شام 4 بجے جامع مسجد غوثیہ مصری شاہ میں ادا کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...