امریکی نژاد مذہبی رہنما فتح اللہ گیولن کے ساتھ اختلافات برقرارہیں،ترک وزیراعظم

امریکی نژاد مذہبی رہنما فتح اللہ گیولن کے ساتھ اختلافات برقرارہیں،ترک ...

انقرہ(این این آئی)ترکی کے وزیراعظم رجب طیب ایردگان نے اگست میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکی نژاد مذہبی رہنما فتح اللہ گیولن کے ساتھ انکے اختلافات تاحال ختم نہیں ہوئے ہیں، کئی سینئر افسران سمیت ہزاروں کی تعداد میں ججوں، پولیس افسران اور وکلا کی دوبارہ تعیناتی کی گئی ،،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیراعظم نے ان خیالات کااظہار گزشتہ حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی ایک میٹنگ کے بعد کیا،اس موقع پر انہوں نے متنبہ کیاکہ امریکی نژاد مذہبی رہنما فتح اللہ گیولن کے ساتھ انکے اختلافات تاحال ختم نہیں ہوئے ہیں-

 انکاکہناتھاکہ کئی سینئر افسران سمیت ہزاروں کی تعداد میں ججوں، پولیس افسران اور وکلا کی دوبارہ تعیناتی کی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ وہ رواں برس جون کےوسط تک وہ صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے وائس چیئرمین اور خارجہ امور کے چیئرمین یاسین عاتکے کاکہناتھاکہ ترک وزیراعظم صدارتی امیدوار کے طور پر صدر عبداللہ گل سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں جو زیادہ بہتر طور پر اپنے فرائض سر انجام دے سکتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...