ٹینس رینکنگ،مینز میںرافیل ویمنز میں سرینا سرفہرست

ٹینس رینکنگ،مینز میںرافیل ویمنز میں سرینا سرفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال بدستور پہلے نمبر پر قائم ہیں، سربیا کے نوویک جوکووچ دوسرے اور سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا تیسرے نمبر پر قائم ہیں جبکہ 17 مرتبہ گرینڈ سلام کے فاتح اور عالمی شہرت یافتہ سوئس سٹار راجر فیڈرر چوتھے نمبر پر ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز پہلے نمبر براجمان ہیں۔ روسی ٹینس سٹار ماریا شیراپوا کی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد عالمی رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ نویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ چین کی لی نا دوسرے اور پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا تیسرے نمبر پر ہیں۔